23 جولائی، 2020، 2:11 PM

سعودی حکومت کا خانہ خدا کو یوم عرفہ اور عید الاضحی کے دن بند کرنے کا اعلان

 سعودی حکومت کا خانہ خدا کو یوم عرفہ اور عید الاضحی کے دن بند کرنے کا اعلان

سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث خانہ خدا اور مسجدالحرام کو یومِ عرفہ اورعیدالاضحیٰ کے موقع پرعام عبادت گزاروں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث  خانہ خدا اور مسجدالحرام کو یومِ عرفہ اورعیدالاضحیٰ کے موقع پرعام عبادت گزاروں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حج سکیورٹی کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد بن واصل الاحمدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بیت اللہ اوراس کے بیرونی صحنوں میں نمازوں کی معطلی بدستورجاری رہے گی اورمکہ مکرمہ کے مکین بھی یومِ عرفہ پر اپنے گھروں ہی میں رہیں گے۔ محض سرکاری اہلکاروں کے ساتھ آنے والے افراد کو مسجد الحرام کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

News Code 1901786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha