جنوبی افریقہ کورونا وائرس کے لحاظ سے پانچویں نمبر پرآگیا

جنوبی افریقہ 3 لاکھ 64 ہزار کورونا کیسز کے ساتھ دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ 3 لاکھ 64 ہزار کورونا کیسز کے ساتھ دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیگر افریقی ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔

ادھر امریکہ میں کورونا مریض 39 لاکھ 28 ہزار ہوگئے جبکہ برازیل میں 21 لاکھ اور بھارت میں ساڑھے 11لاکھ سے بڑھ گئے۔

دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ سے اوپر چلی گئی، 6 لاکھ 10ہزار سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 88 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

News Code 1901729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha