16 جولائی، 2020، 10:54 AM

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار 426 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار 426 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 145 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 40 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 73 ہزار 751 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 942 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار 737 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha