28 جون، 2020، 6:47 PM

بھارت میں کورونا و ائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 سے زائد ہوگئی

بھارت میں کورونا و ائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 سے زائد ہوگئی

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بھارت میں کورونا وائرس سے 16 ہزار 124 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 993 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بھارت میں کورونا وائرس  سے 16 ہزار 124 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 993 ہو گئی۔ ادھرکورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 73 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار 437 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 716 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 136 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 508 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 22 ہزار 669 ہو گئے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 26 ہزار 381 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 12 ہزار 802 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 511 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 504 تک جا پہنچی ہے۔

News ID 1901223

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha