شام کے خلاف پابندیاں عسکری جنگ میں دشمن کی شکست کا مظہر ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب محمد باقر قالیباف نے شام کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں، عسکری جنگ میں دشمن کی شکست کا مظہر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب محمد باقر قالیباف نے شام کے سفیر عدنان محمود کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں، عسکری جنگ میں دشمن کی شکست کا مظہر ہیں۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ ایران اور شام کے باہمی تعلقات قوی اور مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں ۔ دونوں ممالک عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ شام نے اسلامی مزاحمت کے فرنٹ لائن پر ہمیشہ اپنی ذمہ د اریوں پر عمل کیا ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران نے سخت شرائط ميں تن تنہا شام کی مدد کی اور اس مدد اور تعاون کا سلسلہ مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ آج شہید سلیمانی ہمارے درمیان نہیں ، شہید سلیمانی کی جگہ خالی ہے، شہید سلیمانی نے شام میں امریکہ اور اس کے حامی دہشت گردوں کی شکست میں نمایاں اور بنیادی کردار ادا کیا اور ہم شہید سلیمانی کی راہ پر گامزن رہیں گے۔

شام کے سفیر نے اس ملاقات میں محمد باقر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی کی شہادت نے اسلامی مزاحمتی محاذ کو مزید مضبوط بنادیا اور ہم اس عظيم شہید کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

News Code 1901094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =