جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں پرتشدد مظاہرے

جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں پرتشدد مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں پرتشدد مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق کم از کم 19 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کے دوران پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف گشت کیا جا رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک 17 سالہ نوجوان کی تلاشی لی اور اس کے بعد درجنوں افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ اس کے ساتھ 7 مشتعل افراد نے شہر کی مرکزی شاپنگ اسٹریٹ میں واقع دکانوں پر پتھراؤ کر کے توڑ پھوڑ شروع کردی اور لوٹ مار مچا دی۔

پولیس کے مطابق ویک اینڈ پر پارٹی میں مگن 4 سے 5 سو نوجوان چہرے پر ماسک پہنے ہوئے جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ اس دوران چند نوجوانوں نے گروپس کی شکل میں پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔

 بعض افراد پولیس پر حملہ کر رہے ہیں اور کم از کم 30  دکانوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے، آٹھ برینڈڈ اسٹورز سے سامان بھی چوری کر رہے ہیں۔

جرمن حکام نے اس واقعے کی شدید مذمت  کرتے وہئے فوری تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1901092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =