مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور آج بھی نئے کیسز اور اموات کے بعد پاکستان میں مجموعی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 552 ہوگئی جبکہ اموات 3 ہزار 604 تک پہنچ گئیں۔ سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج 22 جون کی سہ پہر تک کورونا وائرس کے 2 ہزار 960 نئے کیسز اور 47 اموات کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑ رہی ہے اور یومیہ ہزاروں کی تعداد میں کیسز اور 100 سے زائد اموات ہورہی ہیں۔
اگرچہ اس وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت اب اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے جس کے تحت وائرس کے ہاٹ اسپاٹس والے علاقوں کو سیل کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود کیسز کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ