چین میں کورونا وائرس کی لہر دوبارہ شروع ہوگئی

چين کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس نے دوبارہ سر اُٹھانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد دو اہم مارکیٹیں بند اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چين کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس نے دوبارہ سر اُٹھانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد دو اہم مارکیٹیں بند اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اطلاعات  کے مطابق بیجنگ ميں کورونا وبا کے ختم ہونے کے دو ماہ بعد 11 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر اعلیٰ حکام الرٹ ہوگئے اور فوری طور پر دارالحکومت کی دو اہم مارکیٹوں کو بند کر دیا گیا اور بچوں کی اسکولوں میں واپسی بھی روک دی گئی۔

بیجنگ کی انتظامیہ نے کھیلوں کے تمام ايونٹس بھی معطل کردیئے اور 4 سے زائد افراد کے ایک ساتھ  ريستورانوں میں جانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندیاں عارضی ہیں تاہم واضح نہیں کہ ان کی معیاد کتنی ہوگی۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جن دو مرکزی مارکیٹوں کو بند کر کے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے وہیں سے کورونا وائرس پھیلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

News Code 1900874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =