افغانستان کے سفیر ایرانی وزارت خارجہ میں طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں تعینات افغانستان کے سفیر کو بعض امور کی وضاحت کے لئے وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں تعینات افغانستان کے سفیر عبدالغفور لیوال  کو بعض امور کی وضاحت کے لئے وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔ افغانستان میں ایران مخالف عناصر نے کچھ عرصہ قبل ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے بعض افغان شہریوں کی ہلاکت کو بہانہ بنا ایرانی سفارتخانہ کے باہر اجتماع کیا اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو خراب کرنے کی تلاش و کوشش کی ۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں افغان  سفیر عبدالغفور لیوال کووضاحت کے لئے وزارت خارجہ میں طلب کیا ۔ اطلاعات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے بعض افغان شہری دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے ان افراد کی ہلاکت کو بہانہ بنا کر ایران مخالف عناصر نےایرانی سفارتخانہ کے باہر احتجاج اور غیر قانونی اقدامات انجام دیئے۔ ذرائع کے مطابق دریا میں ڈوبنے والے افغان شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ان افراد کی ہلاکت میں ایران کے سرحدی گارڈز ملوث نہیں ہیں۔

News Code 1900869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =