اسلام آباد میں اقوام متحدہ مبصرمشن کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ مبصرمشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مبصر مشن کو یادداشت پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ مبصرمشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مبصر مشن کو یادداشت پیش کی۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اورلائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف اقوام متحدہ مبصر مشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مبصر مشن کو یادداشت پیش کی گئی۔

حریت رہنما یوسف نسیم نے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو استصوابِ رائے کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو لاک ڈاؤن سے اندازہ ہوگیا ہے کہ کشمیری کس اذیت سے گزر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے لوگ 2 قسم کے کورونا کا سامنا کر رہے ہیں۔

یوسف نسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فوج کورونا وائرس کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے۔

News Code 1900863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =