صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس بچنا مشکل ہے

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے نہیں بچا جا سکتا، سماجی فاصلہ، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایاجائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے نہیں بچا جا سکتا، سماجی فاصلہ، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو تو لوگ ماسک پہننے کی حوصلہ افزائی کریں، پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اور مجمع میں فیس ماسک پہنا جائے، جبکہ کلینکس میں کام کرنیوالا عملہ بھی ماسک پہنے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیےجائیں جن کی 3 تہہ ہوں، 60 برس سے زائد عمر اور بیمار افراد کو میڈیکل ماسک پہننا چاہیے۔

News Code 1900714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =