شہید سلیمانی اسلامی مزاحمت کا بہت بڑا سہارا / اسرائیل کے ساتھ دوستی ، مسلمانوں کے ساتھ غداری

اسلامی مزاحمت کے رہنماؤں نے یوم قدس کی مناسبت سے بعض عرب اور اسلامی ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستی اور سیاسی تعلقات برقرار کرنے کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت اورغداری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی در حقیقت فلسطینی مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت اورغداری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے تجزیہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمت کے رہنماؤں نے یوم قدس کی مناسبت سے بعض عرب اور اسلامی ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستی اور سیاسی تعلقات برقرار کرنے کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ  خیانت اورغداری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی در حقیقت فلسطینی مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت اورغداری ہے۔

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ اور فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی ہمہ گیر اور وسیع حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدی ڈیل مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی ایک سازش ہے جس کی فلسطینی عوام بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

عراق میں سنی عدالت کے سابق سربراہ عبد اللطیف الہمیم نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی مزاحمت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

بحرین کے روحانی پیشوا شیخ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک کی اسرائیلی اتحاد میں شمولیت، امت مسلمہ کے ساتھ بہت بڑي غداری ہے۔

عراق میں عصائب الحق کے سکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے کہا ہے کہ  حضرت امام خمینی (رہ) نے یوم قدس کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا  اورعراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد  اسرائیل کا زوال شروع ہوجائےگا۔

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے بعض عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ اتحاد اور دوستی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کو حرام سمجھتے ہیں۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم قدس اسرائیل کے مقابلے میں مسلمانوں کی صف آرائی کا دن ہے اور حضرت امام خمینی (رہ) نے جمعۃ الوداع کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرکے مسئلہ فلسطین کو نئی روح عطا کی ہے۔ اسرائيل کی حامی عرب حکومتیں اس دن کی مخالفت کرکے اپنا مکروہ چہرہ مسلمانوں کے سامنے پیش کرتی ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ہم شہید میجر جنرل شہید سلیمانی سے عہد کرتے ہیں کہ ہم فلسطین کے حامی ہیں شہید میجر جنرل سلیمانی اسلامی مزاحمت کا بہت بڑا سہارا تھے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور ہم سب مسلمان ملکر ایک دن بیت المقدس اور مسجد الاقصی میں نماز ادا کریں گے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ یوم قدس حضرت امام خمینی (رہ) کی گرانقدر میراث ہے جس نے ہمیں ہمیشہ کے لئے فلسطینیوں کے ساتھ جوڑ دیا ہے ہم فلسطینیوں کو کسی بھی محاذ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے اور فلسطین و مسجد الاقصی کی ازادی تک ان کے ساتھ ہیں۔

News Code 1900324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =