20 مئی، 2020، 3:15 PM

فلسطین اور مسجد الاقصی کو فراموش نہیں کریں گے

فلسطین اور مسجد الاقصی کو فراموش نہیں کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کو فراموش نہیں کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں  یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کو فراموش نہیں کیا جائےگا۔

صدر حسن روحانی نے فلسطینی کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور مسجد الاقصی کی آزادی یقینی ہے اور فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائيلی مظالم کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔

صدر روحانی نے کہا کہ یوم قدس اس سال اپنے خاص شرائط کے ساتھ مختلف علاقوں میں منایا جائےگا ، ہم فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز کو دنیا کے گوشہ گوشہ تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ ایرانی عوام اور حکومت نے ہمیشہ مظلموں کا ساتھ دیا ہے اور ظالموں کی مخالفت کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی برادری کو فلسطینیوں پر ہونے والے مظآلم پر خاموش تماشائي نہیں بننا چاہیے ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم فلسطین اور مسجد الاقصی کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ۔ فلسطینیوں نے گذشتہ 7 دہائیوں میں شاندار استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور اللہ تعالی انھیں فتح عطا کرےگا ، فلسطینیوں کی فتح یقینی ہے اور تمام آوارہ وطن فلسطنی ایک دن اپنے آبائی وطن اور اپنے گھر میں آباد ہوں گے۔

News ID 1900318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha