برطانیہ میں کورونا سے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی

برطانیہ ميں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 463 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ ميں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 463 ہو گئی۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 69 ہزار 520 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 920 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 116 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار 243 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 911 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 21 ہزار 216 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 991 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 225 ہو گئے۔

News Code 1900136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =