برطانیہ میں کورونا وائرس نے قتل عام مچادیا/ 31 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہوگئی ہے برطانیہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 715 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہوگئی ہے برطانیہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 715 ہو گئی۔ ادھر اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 855 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 70 ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 29 ہزار 958 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 15 ہزار 858 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 25 ہزار 987 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 791 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 625 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 160 ہو چکی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 392 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 430 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 641 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 33 ہزار 721 ہو گئے۔

News Code 1900003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =