پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 605 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 25 ہزار 837 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 605 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 25 ہزار 837 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے  افراد کی کُل تعداد 605 ہو گئی۔ پاکستان  میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 46 افراد  ہلاک  ہوئے ہیں جبکہ مزید 1 ہزار 764 کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 25 ہزار 837 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے  افراد کی کُل تعداد 605 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 702 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 7 ہزار 530 افراد مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 33 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 194 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 9 ہزار 93 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 171 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 956 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 209 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 725 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 24 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 558 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 394 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 78 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

News Code 1900002

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =