دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 17 ہزار 532 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 70 ہزار 720 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 17 ہزار 532 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 70 ہزار 720 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 23 لاکھ 2 ہزار 692 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 48 ہزار 958 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 44 ہزار 120 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ برطانیہ میں بھی کورونا نے قتل عام مچا رکھا ہے ہلاکتوں کے اعتبار سے برطانیہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

News Code 1900000

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =