آزاد کشمیر میں 2 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بشیر عباسی نے مظفرآباد میں 2 صحافیوں کے کورونا وائرس کا شکارہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز سامنے آنے کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کو خود کو آئیسولیٹ کرنے کا کہا ہے۔ نجی ٹی وی کا کیمرامین کورونا کے باوجود ڈیوٹی پر مامور رہا، مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

سینٹرل پریس کلب مظفر آباد کے صدر سجاد میر کا کہنا ہے کہ کلب کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں، تمام ممبران کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

ادھر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی صحافیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کشمیر سینٹرل پریس کلب اور متاثرہ صحافیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

News Code 1899698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =