23 اپریل، 2020، 9:40 PM

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ توسیع کی تجویز پیش

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ توسیع کی تجویز پیش

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت کو کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ توسیع کی تجویز پیش کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت کو کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ توسیع کی تجویز پیش کردی گئی۔ پنجاب حکومت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان، سیکرٹری داخلہ مومن آغا اور دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کو صوبے میں مزید 1 ہفتہ بڑھانے کی سفارش کردی گئی۔

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پنجاب میں لاک ڈائون بڑھنے کے بعد کیسز میں اضافہ ہوا اور نرمی کرنے سے عوام گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔چینی ماہرین نے حکومتی کمیٹی کو مزید 2ماہ تک اسمارٹ لاک ڈائون بڑھانے کی سفارش کی جبکہ پنجاب کے تمام کمشنرز نے لاک ڈائون کو مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز دی۔ صوبائی حکومت لاک ڈاؤن کو 26 اپریل سے ایک ہفتے کے لئے بڑھانے پر غور کررہی ہے۔

News ID 1899641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha