23 اپریل، 2020، 6:09 PM

ایرانی وزارت خارجہ میں سوئیزرلینڈ کے سفیر طلب

ایرانی وزارت خارجہ میں سوئیزرلینڈ کے سفیر طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایران میں امریکی مفادات کے محافظ سوئیزر لینڈ کے سفیر کو طلب کرکے خلیج فارس میں امریکہ کے اشتعال انگيزاقدامات پر شدید اعتراض کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ نے ایران میں امریکی مفادات کے محافظ سوئیزر لینڈ کے سفیر کو طلب کرکے خلیج فارس میں امریکہ کے تحریک آمیز اور  اشتعال انگيزاقدامات پر شدید اعتراض کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خلیج فارس میں امریکی فوج کے تحریک آمیز اور اشتعال انگیز اقدامات پر ایران نے اپنا شدید اعتراض ریکارڈ کرادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سو‏يزرلینڈ کے سفیر ایران کے شدید اعتراض کو امریکی حکام کو منتقل کرکے ایران کو آگاہ کریں گے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ خلیج فارس میں امریکی فوج کے تحریک آمیزاقدامات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں  کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔

News ID 1899633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha