21 اپریل، 2020، 12:30 PM

کورونا وائرس سے متعلق برا وقت ابھی آئے گا

کورونا وائرس سے متعلق برا وقت ابھی آئے گا

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق برا وقت ابھی آئے گا کیونکہ کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  نے جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق برا وقت ابھی آئے گا کیونکہ کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک سانحہ ہے، یہ ایک ایسا وائرس ہے جسے بہت سارے لوگ ابھی تک سمجھ نہیں سکے۔ امریکی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت پر کورونا سے متعلق کی گئی تنقید پر انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او میں کوئی چیز پوشیدہ یا راز نہیں، یہ صحت کا مسئلہ ہے، چیزوں کو خفیہ رکھنا یا چھپانا مشکلات پیدا کرتا ہے۔ کورونا وائرس بہت ہی خطرناک ہے، لوگوں کی پہلی اور سب سے بڑی دشمن بیماری ہے، ہم سب کو ملکر کورونا وائرس سے مقابلہ کرنا چاہیے۔

News Code 1899573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha