مہر خبررساں ایجنسی نے اییس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ معلومات پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات موصول ہونے پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے جوان لانس نائیک ارشاد خان جمرود کا رہائشی تھا۔
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
News ID 1899411
آپ کا تبصرہ