شمالی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اییس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں  سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں  سکیورٹی فورسز کی خفیہ معلومات پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات موصول ہونے پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران  سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے جوان لانس نائیک ارشاد خان  جمرود کا رہائشی  تھا۔

News Code 1899411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =