14 اپریل، 2020، 7:51 PM

بھارت میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک توسیع

بھارت میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک توسیع

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت ميں 3 مئی تک توسيع کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت ميں 3 مئی تک توسيع کر دی ہے۔ اطلاعات  کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت ميں 3 مئی تک توسيع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام اور ریاستوں نے اگلے ایک ہفتے کے دوران حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کیا اور اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے تو 20 اپریل کو نظرثانی کی جائے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کے خاتمے سے متعلق اپنی پالیسی کے بارے میں کہا کہ اگر عوام اور ریاستوں  نے سخت پابندی اختیار کرکے کورونا کو شکست دیدی تو 20 اپریل سے کاروباری سرگرمیاں بتدریج کھولنے کی مشروط اجازت دی جاسکتی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے ماند پڑنے اور دیہاڑی دار طبقے کی پریشانی کا اندازہ ہے۔ اس لیے 20 اپریل کو لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔ عوام سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کے پھيلاؤ کو محدود رکھنے کے ليے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ميں تعاون کريں۔

واضح ہر کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 339 ہوگئی ہے۔ بھارت میں 23 مارچ کو 21 روز کا لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔

News Code 1899408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha