ترکی کے صدر اردوغان دہشت گردوں کے حامی ہیں

مشرقی لیبیا کی حکومت نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو دہشت گردوں کا حامی اور معاون قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی لیبیا کی حکومت نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو دہشت گردوں کا حامی اور معاون قراردیا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان نے دہشت گردوں کی حمایت میں تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کردیا ہے۔ مشرقی لیبیا کی حکومت نے ترک صدر کو دہشت گردوں کا معاون اور حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  ترک صدر لیبیا پر قبضہ کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو لیبیا بھیج رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور امارات ، خلیفہ حفتر کی قیادت میں مشرقی لیبیا کی حکومت کی حمایت کررہے ہیں جبکہ ترک صدر لیبیا کی وفاقی حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔

News Code 1899387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =