دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 80 ہزار اور پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 80 ہزار 315 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 828 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 80 ہزار 315 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 828  تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 12 لاکھ 67 ہزار 456 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 ہزار 592 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 4 ہزار 31 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 5 لاکھ 32 ہزار 879 افراد اب تک اس وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 20 ہزار 577 ہو چکی ہیں، اس طرح امریکہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں اور ہلاکتوں والا ملک بن گیا۔

News Code 1899334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =