پاکستان کی قومی ایئرلائن نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظرپاکستانی قومی ایئرلائن " پی آئی اے " نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظرپاکستانی قومی ایئرلائن " پی آئی اے " نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی  ہیں۔ پاکستانی قومی ایئرلائن کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ہدایت پرکورونا کے پھیلاؤکوروکنے کے لیے پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ پابندی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے 28 مارچ تک ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں لیکن پرہیز علاج سے بہتر ہے، مزید معلومات اوربکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹرسے رابطہ کریں۔

 واضح رہے کہ پاکستان بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 495 ہوگئی، جن میں سے 3 جاں بحق اور5 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

News Code 1898779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =