اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کورونا ٹیسٹ لیا گيا

اسرائیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو کا بھی ٹیسٹ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو کا بھی ٹیسٹ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی شک کے دائرے میں آگئے جس کے بعد اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا ٹیسٹ اسرائیل میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اچانک اضافے کے بعد کیا گیا۔اسرائیل میں مجموعی طور پر 700 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3 کی حالت انتہائی نازک اور 10 کی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیل میں احتیاطی تدابیر کے اختیار کرنے کے باوجود کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے۔ تل ابیب میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور سخت اقدامات کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت  بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہوگی جب کہ اجتماعات پر پہلے ہی پابندی ہے۔

News Code 1898772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =