مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور کشمیری نوجوان  جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کےمطابق کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا ۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان مدثر احمد بٹ کو گولیاں مار کر جاں بحق کردیا اور لاش بھی لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر اہل خانہ کے ہمراہ علاقہ مکین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو مقابلے میں ہلاک کیا ہے۔

جبکہ مقامی اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو جاں بحق کیا ہے۔

News Code 1898578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =