کورونا وائرس نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو گرا دیا

کورونا وائرس کے سبب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں شہریوں کے سفر پر پابندی کا سگنل دے دیا ہے جبکہ امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ بھی اس وائرس کے باعث لڑکھڑا کر گر گئي ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں شہریوں کے سفر پر پابندی کا سگنل دے دیا ہے جبکہ امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ بھی اس وائرس کے باعث لڑکھڑا کر گر گئي ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں 1987ء کے بعد پہلی باراس قدر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے، ڈاؤ جونز انڈکس میں 23 سو پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔ مارکیٹ کو استحکام دینے کے لیے فیڈرل ریزرو کی جانب سے 1 اعشاریہ 5 کھرب ڈالر انجکٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں اور بیماروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

ریاست اوہائیو میں محکمۂ ہیلتھ کی ڈائریکٹر ایمی ایکٹن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صرف اوہائیو میں ممکنہ طورپر ایک لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

نیویارک کے مئیر نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور 500 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

News Code 1898567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =