ایرانی قوم انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو مزید مایوس کرےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےایرانی پارلیمنٹ کے 11 انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو مزید مایوس کرےگی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےایرانی پارلیمنٹ کے 11 انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو مزید مایوس کرےگی ۔ مہر کے مطابق صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمارے ملک کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ ہمارے ملک نے مختلف شرائط کا تجربہ کیا ہے ۔ ہم پر 8 سال تک جنگ مسلط کی گئی  ۔ ہمیں دنیا میں الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ہمارے خلاف دشمن کی اقتصادی پابندیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ایرانی عوام نے ہمیشہ اسلامی نظام کی حمایت کی ہے اور وہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایک بار پھر دشمن کو مایوس کریں گے۔  مہر کے مطابق صدر روحانی نے کہا کہ امید ہے کہ ایرانی عوام قوی اور مضبوط پارلیمنٹ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور ان شا اللہ ایرانی قوم کا یہ عمل اللہ تعالی کی خوشنودی کا باعث بنے گا۔

News Code 1898023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =