ایران میں گیارہویں پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران میں 11 ویں پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ کا آغاز آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگیا ہے ایران کے مختلف شہروں میں عوام بھر پور انداز میں اپنے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں 11 ویں پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ کا آغاز آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگیا ہے جس کا سلسلہ  شام 6 بجے تک جاری رہےگا۔  ایران کے مختلف شہروں میں عوام بھر پور انداز میں پولنگ اسٹیشن پر حاضر ہوکر اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ دارالحکومت تہران میں آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں  بیلٹ بکس نمبر 110 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور انتخابات کو قومی جشن کا دن قراردیتے ہوئے فرمایا: انتخابات میں شرکت شرعی ذمہ داری  اور ملک کے قومی مفادات کی ضمانت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملکی مفادات سے محبت رکھنے والا ہر شخص انتخابات میں اپنا ووٹ استعمال کرےگا اور ملک کی مدیریت کے امور میں اپناحق ادا کرےگا۔

صدر حسن روحانی، پارلیمنٹ کے اسپیکر ، عدلیہ کے سربراہ ، ایرانی وزیر خارجہ ظریف، سابق نائب صدر عارف اور دیگر اعلی حکام نے ووٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ دن کے پہلے حصہ میں اپنا ووٹ استعمال کریں ۔ ایران کی پارلیمنٹ کے 290 نشستوں کے لئے 7000 سے زائد امیدوار انتخابات کے میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ اور الیکشن کمیشن کے سربراہ رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ انتخابات کا سلسلہ صبح آٹھ بج ے سے شام چھ بجے تک جاری رہےگا اور موجودہ وقت میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم انتخابات میں بھر پور حصہ لیکر اپنے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کرےگی ۔

News Code 1898014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =