مہر خبررساں ایجنسی نے ہم نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی صورتحال ، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئے۔ اطلاعات کے مطابق اس دوران وزیراعظم نے ذخیر اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف جامع ایکشن پلان بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم کا ذخیر ہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان کردیا۔ واضح رہے وزیراعظم اور وزرا کی جانب سے کئی بار یہ بات سننے کو ملی ہے کہ ملک میں آٹے اور چینی کا مصنوعی بحران پیداکیاگیا۔
پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان کردیا۔
News ID 1897816
آپ کا تبصرہ