مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی جرمنی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدر اعلی وفد کے ہمراہ آج صبح جرمنی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مونیخ میں سکیورٹی اور سلامتی کانفرنس کے 56 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ افغانستان کے صدارتی ترجمان صدیق صدیقی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صدر اس سفر میں دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی جرمنی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1897812
آپ کا تبصرہ