1 فروری، 2020، 12:01 PM

راولپنڈی میں دم گھٹنے سے 3 افراد ہلاک

راولپنڈی میں دم گھٹنے سے 3 افراد ہلاک

راولپنڈی میں روات کے علاقے جتھہ ہتھیال میں واقع ایک دکان میں سوئے 3 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ راولپنڈی میں روات کے علاقے جتھہ ہتھیال میں  واقع ایک دکان میں سوئے 3 افراد دم گھٹنے سے ہلاک  ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں روات کے علاقے جتھہ ہتھیال میں واقع ایک دکان سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تینوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ان کی شناخت فیروز خان، حیدر اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد رات کو دکان میں سوئے تھے، دکان میں دھواں بھرنے سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

News Code 1897480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha