مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ افغانستان میں امریکہ کے فضائی حملے میں کار میں سوار حزب اسلامی کے کمانڈر غلام ربانی اپنے اہل خانہ سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فضائیہ نے صوبے قندوز کے ضلع دشت آرچی میں ایک کار کو دھماکے سے اُڑا دیا، کار میں سوار ساتوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا نے دشت آرچی میں حزب اسلامی کی قیادت سے گفتگو کی جس میں قیادت نے کمانڈر غلام ربانی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں کار میں موجود کمانڈر کے خاندان کے 6 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔
افغانستان میں امریکہ کے فضائی حملے میں کار میں سوار حزب اسلامی کے کمانڈر غلام ربانی اپنے اہل خانہ سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1897475
آپ کا تبصرہ