امریکی ریاست الباما کی لنگرگاہ میں آگ لگنے سے8 افراد ہلاک

امریکی ریاست الباما کی لنگرگاہ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں درجنوں کشتیاں جل گئیں جب کہ 8 افراد ہلاک ہوگئے اور 7 افراد نے سمندر میں کود کر اپنی جانیں بچائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الباما کی لنگرگاہ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں درجنوں کشتیاں جل گئیں جب کہ 8 افراد ہلاک ہوگئے اور 7 افراد نے سمندر میں کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست الباما کے ساحل پر واقع لنگر گاہ میں آگ بھڑک اُٹھی، یہاں کشتیوں کا آنا جانا لگا رہتا تھا اور آتشزدگی کے وقت بھی کئی ملاح اور مزدور  لکڑی کی بنی راہداری میں سو رہے تھے اور درجنوں کشتیاں لنگر انداز تھیں۔آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ سوئے ہوئے لوگوں کو بھاگنے کا موقع نہیں مل سکا اور 8 افراد آگ میں بری طرح جھلس کر جان کی بازی ہار گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ آتشزدگی میں درجنوں چھوٹی کشتیاں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔  آگ سے بچنے کے لیے 7 افراد نے سمندر میں چھلانگ لگادی جنہیں ریسکیو ٹیم کے غوطہ خوروں نے بحفاظت نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

News Code 1897396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =