چین  میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 106 تک پہنچ گئی

چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 106 تک پہنچ گئی ہے اور یہ وائرس دیگر ممالک میں بھی منتقل ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں  پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 106 تک پہنچ گئی ہے اور یہ وائرس دیگر ممالک میں بھی منتقل ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہوگیا ہے۔ کوروناوائرس سے چین میں ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں بھی مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص سامنے آرہی ہے۔چین میں کورونا وائرس سے مزید24 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 106 ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق 1300 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے، مرنے والی بچی کی عمر 9 ماہ تھی۔

News Code 1897372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =