ایران کا یورپی ممالک کو انتباہ/ این پی ٹی سے خارج ہونے کی دھمکی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کی جوہری فائل کو دوبارہ سکیورٹی کونسل میں پیش کرنے پر یورپی ممالک کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک نے ایسا کیا تو ایران این پی ٹی معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کی جوہری فائل کو دوبارہ سکیورٹی کونسل میں پیش کرنے پر یورپی ممالک کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک نے ایسا کیا تو ایران این پی ٹی معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔ جواد ظریف نے کہا کہ یورپی ممالک نے غیرمناسب رویہ ترک نہ کیا تو ایران این پی ٹی معاہدے  سے دستبردار ہوجائے گا ،جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو اگر دوبارہ سکیورٹی کونسل میں بھیجنے کی کوشش کی گئی تو ایران کا جواب بھی سخت اور دنداں شکن ہوگا۔ ایران اس صورت میں این پی ٹی معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔

News Code 1897192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =