مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراق میں رضاکار فورس" حشد الشعبی " پر حملے کے سلسلے میں اسے آگاہ نہیں کیا۔
اطلاعات کے مطابق کاخ کریملن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے روس کو عراق اور شام ميں عراقی حزب اللہ پر حملوں کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتے ہیں البتہ ایسے اقادامت کی بالکل حمایت نہیں کرتے جن سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو۔ روس کا کہنا ہے کہ داعش سے لڑنے والی فورس کے خلاف امریکی حملہ سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ