5 ستمبر، 2026، 5:26 PM

ایران پر جارحیت کے سنگین نتائج، مہنگائی کی نئی لہر آنے والی ہے، فائننشل ٹائمز

ایران پر جارحیت کے سنگین نتائج، مہنگائی کی نئی لہر آنے والی ہے، فائننشل ٹائمز

روزنامہ فائننشل ٹائمز نے ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگی کاروائیوں کے نتیجے میں امریکہ میں مہنگائی کی ایک نئی لہر کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فائننشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگی کاروائیوں کے باعث امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی ایک نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، ایندھن کی بلند ترین قیمتیں امریکی صنعتی شعبے کے لیے انتہائی اہم اور فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہیں اور ان میں اضافہ 7 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر کا سبب بن سکتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل، گارڈین نے بھی اعتراف کیا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافے کی لہر نے برطانیہ اور امریکہ کے کسانوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، مغربی ایشیاء میں کشیدگی میں اضافے اور روس کی برآمدات پر عائد پابندیوں کے تسلسل کے باعث ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ایندھن کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گارڈین نے مزید کہا کہ مالی وسائل کی قلت کے پیشِ نظر برطانوی فوج نے غیر ضروری فوجی مشقیں روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

News ID 1941147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha