کراچی میں 6 منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی

کراچی میں 6 منزلہ مخدوش رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی تاہم عمارت کو چند گھنٹوں قبل خالی کرائے جانے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں 6 منزلہ مخدوش رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی تاہم عمارت کو چند گھنٹوں قبل خالی کرائے جانے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹمبر مارکیٹ کے قریب رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ مخدوش عمارت زمین بوس ہوگئی۔ ٹیڑھی ہونے کی وجہ سے مخدوش عمارت کے مکینوں کو آج صبح بروقت نکال لیا گیا تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عمارت کی بجلی اور گیس بھی منقطع کی جاچکی تھی۔ مخدوش عمارت 2004 میں تعمیر ہوئی تھی جس میں 24 فلیٹ اور دکانیں تھیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

News Code 1896619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =