21 دسمبر، 2019، 9:24 PM

بھارتی فوج کا آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر وحشیانہ حملہ

بھارتی فوج کا آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر وحشیانہ حملہ

بھارتی فوج نےآزاد کشمیر پر حملہ کردیا ہے۔ وادی نیلم میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج کے حملے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نےآزاد کشمیر پر حملہ کردیا ہے۔ وادی نیلم میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج کے حملے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 2 عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آسکا البتہ آزاد کشمیر کی مقامی سیاسی قیادت کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کی گئی ہے۔  آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر غلام قادراور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے نیلم ویلی میں بھارتی فورسز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایل او سی پر بھارت کے ہاتھوں نہتے شہریوں کا قتل عام بند کرائے۔ادھر بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انڈین فوج نے نیلم ویلی میں دہشتگردوں کے کیمپ کو حملہ کرکے تباہ کردیا ہے۔اس سے قبل بھی 2 بار انڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاچکا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں دہشتگردوں کے کیمپ پر سرجیکل سٹرائیک کی ہے۔

News Code 1896383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha