11 دسمبر، 2019، 7:31 PM

حافظ سعید پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے پر فرد جرم عائد

حافظ سعید پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے پر فرد جرم عائد

پاکستان میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وہابی دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے 4 دہشت گرد ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وہابی دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے 4 دہشت گرد ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ حافظ سعید اور ان کے دیگر ساتھیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں آج عدالت میں پیش کیاگیا اور سماعت کے دوران ان کے وکیل نے اپنے دلائل پیش کیے۔

الزامات عائد کیے جانے کے بعد عدالت نے مدعا علیہان کے گواہوں کو طلب کیا جس کے بعد مقدمے کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج ملک ارشد بھُٹہ نے کل تک سماعت ملتوی کردی۔1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 3جولائی کو جماعت الدعوۃ کے صف اول کے 13رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے پانچ شہروں میں مقدمات درج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ الانفال ٹرسٹ، دعوت الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ وغیرہ جیسی فلاحی تنظیموں اور ٹرسٹ سے اکٹھا ہونے والی رقم اور فنڈز کو جماعت الدعوۃ نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا۔

News Code 1896112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha