ایرانی حکومت کو عوام کے ساتھ ہمدردی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور اس کے بارے میں عوامی حلقوں میں جاری تشویش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کو عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور اس کے بارے میں عوامی حلقوں میں جاری تشویش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کو عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ حکومت کو عوامی تشویش کو برطرف اور ان کے سوالات کے جوابات دینے چاہییں ۔ حاج علی اکبری نے کہا کہ ایران میں پیٹرول کا استعمال بہت زيادہ ہے ہم دنیا میں پیٹرول کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ پیٹرول کی قیمت میں بتدریج  اضافہ ہونا چاہیے تھا۔ اور اس بات پر تمام ماہرین متفق ہیں کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہونا چاہیے تھا لیکن پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے نفاذ ، اجراء اورروش  میں اختلاف ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ عوام پیٹرول کے اپنے کوٹہ سے بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں  کوٹہ بندی سے پیٹرول کے استعمال میں صرف جوئی ہوگی اور اسراف سے پرہیز بھی ضروری ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ہمیں اپنی اقتصادی مشکلات کو ملک کے اندر حل کرنا چاہیے اور ملک کو اقتصادی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حال ہی میں رضاکار فورس کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: کہ" رضاکار فورس کو خطرات کو فرصت میں تبدیل کرنا چاہیے اور ملک میں پیداوار کے شعبہ میں خصوصی توجہ مبذول کرنی چاہیے" ۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ دشمن نے پیٹرول کی قیمت کو بہانہ بنا کر ایرانی عوام کو اغوا کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ایرانی عوام نے ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ  انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا۔

News Code 1895789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =