امریکی سفیر نے امریکی صدر کے خلاف الزام کی تائید کردی

یورپی یونین میں امریکی سفیر نے امریکی صدر پر لگنے والے الزام کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے صدر سے ملاقات کو مشروط کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین میں امریکی سفیر گورڈن سینڈ لینڈ نے امریکی صدر پر لگنے والے الزام کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے صدر سے ملاقات کو مشروط کیا تھا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے وکیل رودی جولیانی کی طرف سے یوکرائن پر دباؤ قائم کیا گیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ہمیں جو حکم ملا تھا ہم نے اس پر عمل کیا۔ امریکی صدر کے استیضاح کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1895580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =