روس کا سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعینات ہونے پر انتباہ

روس کے نائب وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعینات ہونے پر مبنی خبروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے خطے میں جاری کشیدگي میں شدت آجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیوز ویک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ بوگدانوف  نے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعینات ہونے پر مبنی خبروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے خطے میں جاری کشیدگي میں شدت آجائے گی۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوجی کس سے لڑیں گے؟ ۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں 3000 امریکی فوجی تعینات کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

News Code 1895573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =