مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الویم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل و فصل ہونا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں بحرین کے وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کرنا چاہیے۔ بحرینی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے اور خطے میں ہمارے نظریات روسی نظریات سے قریب ہیں ۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل و فصل ہونا چاہیے۔
News Code 1895553
آپ کا تبصرہ