مہر خبررساں ایجنسی نے انٹرفیکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر داخلہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیل کے میزائل حملے اور شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی ، اسرائیل کے غلط اور غیر قانونی اقدامات ہیں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اس سلسلے میں اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے آج صبح شام پر میزائل حملے کئے جنھیں شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے ناکام بنادیا۔
آپ کا تبصرہ