مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے الخضراء علاقہ میں تین راکٹ اور میزائل داغے گئے ہیں جن میں سے ایک راکٹ امریکی سفارتخانہ کے قریب گرا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق الخضراء علاقہ میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایک راکٹ امریکی سفارتخانہ کے قریب گرا ہے۔ اسپوٹنک کے مطابق ان حملوں میں ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے الخضراء علاقہ میں تین راکٹ اور میزائل داغے گئے ہیں جن میں سے ایک راکٹ امریکی سفارتخانہ کے قریب گرا ہے۔
News Code 1895483
آپ کا تبصرہ